• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکڑوں میٹر بلند چٹانوں پر چلنے کا مظاہرہ


ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس جانبازکو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے پرتگال کے ٹاؤن Nazar233 کے سمندپر پہنچ گیا ہے۔

ایڈونچر کے شوقینJoshua Leupolzنامی نوجوان نے سمندر کے اوپر سیکڑوں میٹر بلند چٹانوں پر تنی رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا جبکہ اس کارنامے کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیاجب ٹھاٹھیں مارتی لہروں اور تیز ہواؤں کے باعث منچلا اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لڑکھڑا گیا تاہم حفاظتی اقدامات اور اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار انداز میں اسٹنٹ مکمل کر کے دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی۔

واضح پرتگال کا یہ خطرناک سمندر ایڈونچر کے شوقین منچلوں میں بیحد مقبول ہے جہاں خطروں کے کھلاڑی سمندر کی بلندو بالا لہروں پر نہ صرف سرفنگ کا شوق پورا کرتے ہیں بلکہ سمندر کے اوپر چٹانوں سے رسی باندھ کر سلیک لائننگ کا خطرناک مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین