• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں سینئرپولیس افسروں کی 23اسامیاں خالی ،عوام کومشکلات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں سینئرپولیس افسروں کی 23 اسامیوں خالی ہیں جن پر پنجاب کی نئی حکومت تاحال تعیناتیاں نہیں کرسکی۔ ذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی کوسینئرپولیس کی شدیدکمی کاسامناہے جس کی وجہ سے پولیس اورعوام کومشکلات کاسامناہے۔ضلع میں اس وقت ایس ایس پی عہدے کی 5،ایس پی کی 3،اورڈی ایس پی عہدے کی 15سیٹوں پرتعیناتیاں نہیں کی گئیں اوران اسامیوں کے اضافی چارج دیگرافسروں کوسونپے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ضلع میں ایس ایس پی آپریشنز ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ایس پی ڈسپلن اینڈانسپکشن ، ایس ایس پی وی وی آئی پی سپیشل برانچ، ایس ایس پی آرآئی بی ، ایس پی ہیڈکوارٹر،ایس پی سی آئی اے ،ایس پی سیکیورٹی ،ایس پی ٹریفک کی سیٹیں خالی ہیں افسروں کی کمی کے باعث ایس ایس پی انوسٹی گیشن کااضافی چارج چیف ٹریفک افسرمحمدبن اشرف ،ای ایس پی آپریشنزکااضافی چارج ایس پی صدرعلی رضا،ایس ایس پی آرآئی بی کااضافی چارج ایس پی لیگل راجہ عظمت ،اورایس ایس پی وی وی آئی پی سپیشل برانچ کاچارج ایس پی سپیشل برانچ خرم شہزادکے پاس ہے جب کہ ایس پی ہیڈکوارٹرکااضافی چارج اے ایس پی ایڈمن میڈم عنبرین علی کے پاس ہے جب کہ ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم ون ،ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم ٹو،ڈی ایس پی سی آراو،ڈی ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی ٹو،ڈی ایس پی وی وی آئی سکیورٹی تھری ، ڈی ایس پی لیگل ون ،ڈی ایس پی لیگل تھری ،ڈی ایس پی ایم ٹی پولیس لائنزاورٹریفک پولیس کے چھ ڈی ایس پیزکی اسامیاں بھی خالی ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے گذشتہ ماہ 20تاریخ کواپنے عہدے کاحلف اٹھایاتھا اس طرح پچیس روزگذرنے کے بعدبھی ان اہم اسامیوں پرپوسٹنگ نہیں کی جاسکی۔ضرورت اس امرکی ہے کہ تمام خالی سیٹوں پرفوری طورپرافسروں کومقررکیاجائے۔
تازہ ترین