• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائر لیس سسٹم میں بہتری کیلئے پاکستانی طالبہ کا کارنامہ

سعودی عرب میں پی ایچ ڈی کرنے والی پاکستانی طالبہ نے وائر لیس سسٹم میں بہتری کے لئے کام پر اہم ایوارڈ حاصل کرلیا۔

کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کی پی ایچ ڈی کی طالبہ قرۃ العین ندیم نےمارکونی سوسائٹی پال بیرن ینگ اسکالر ایوارڈ ، ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی میں اپنے کام پر حاصل کیا ۔

انہوں نے ایل ٹی ای اور فائیو جی ٹیکنا لوجی میں بہتری پر تحقیق کی، ان کی تحقیق ’فل ڈائمینشن میسو ملٹی پل ان پٹ ملٹی پل آؤٹ پٹ‘ موجودہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹمز سے بہت درجے بہتر ہے ۔

ایل ٹی ای سسٹمز کے اوسط کام کو ڈبل کرنے سے بھی زیادہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

مارکونی سوسائٹی 1974 میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹر نیٹ میں بہتری کی تحقیق کے لئے قائم کی گئی تھی ۔ قرۃ العین کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے کمپیوٹرالیکٹریکل اینڈ میتھ میٹیکل سائنس ایند انجینئرنگ ڈویژن میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں ۔

تازہ ترین