پنجاب حکومت نے سیاسی مداخلت کا الزام لگا کر الیکشن کمیشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو خطوط ارسال کرنے والے ڈپٹی کمشنر چکوال اور راجن پور کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔
ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی شروع کردی گئی ہے، حکومت پنجاب نے کارروائی متعلقہ اضلاع کے کمشنرز کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں شروع کی ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق دونوں افسران کو چین آف کمانڈ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا، کارروائی کمشنر راولپنڈی اور کمشنر ڈی جی خان کی سفارشات پر کارروائی کی جا رہی ہے۔