• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جائے، شہری

راولپنڈی( جنگ نیوز) عوامی حلقوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے راولپنڈی شہر میں بھی آپریشن کلین اپ کرنے کا مطالبہ کیا ہے راولپنڈی شہر میں تجاوزات کی بھرمار سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والی سید پور روڈ پنڈوڑہ بازار میں سارا دن ٹریفک جام رہتی ہے جس کی بڑی وجہ تجاوزات اور ناجائز تھڑے ہیں۔ عوامی حلقوں نے سید پور روڈ سے ناجائز تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کرنے اور ٹریفک وارڈن تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین