پشین(نامہ نگار)پشین بائی پاس کے قریب اے سی برشور کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین لیویز اہلکار شہید اور ڈرائیور سمیت دو زخمی ہو گئے ۔دھماکہ کی آواز دور تک سنُی گئی، ریموٹ کنٹرول بم گاڑی میں نصب تھا، خوش قسمتی سے اے سی گاڑی میں موجود نہ ہونے کے با عث محفوظ رہے ۔ اے ڈی سی وقار احمد ایس پی پشین سردار حسن موسی خیل ایف سی کے افسران ایم این اے مولوی کمال الدین ایم پی اے اصغر خان ترین ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسی روشان اے این پی عبدالباری کاکڑ اور دیگر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی تفصیلات کے مطابق پشین بائی پاس روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم سے اسسٹنٹ کمشنر برشور امیر زمان کاکڑ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم گاڑی میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ دھماکہ کی آواز دورتک سنُی گئی دھماکے میں تین لیویز اہلکار دفعدار عبدالباقی ولد عبدالعلی سکنہ مچان، سپاہی جعفر خان ولد اختر محمد تازک برشور ، سپاہی عصمت اللہ ولد محمد اکبر توخئی کرم زئی برشور شہید جبکہ محمد عمر اور خیر محمد زخمی ہوگئے شہید اہلکاروں کی ریسٹ ہاوس پشین میں نمازہ جنازہ ادا کی گئی جس میں ایف سی، پولیس اور دیگر اعلی سرکاری افسروں نے شرکت کی۔ دفعدار عبدالباقی کو پشین کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ جعفر خان اور اختر محمد شہید کے جنازے ان کے آبائی گاوں برشور روانہ کر دئیے گئے پشین کے مختلف سیاسی وسماجی حلقوں جمعیت علمائے اسلام کے ایم این اے مولوی کمال الدین ایم پی اے اصغر خان ترین پشتونخوا میپ کے محمد عیسی روشان اے این پی کے عبدالباری کاکڑ جمعیت علمائے اسلام س کے مولوی عبدالحلیم اور دیگر رہنماوں نے پشین میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔