کہاوت ہے کہ خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھوں میں ہوتی ہے۔ تاہم، چہرے کی خصوصیات جو ایک چہرے کو پرکشش بناتی ہیں، وہ نہ صرف ہر چہرے کے لیے مختلف ہوتی ہیں بلکہ صنف کے اعتبار سے بھی ان میں فرق ہوتا ہے۔ نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے چہرے کی خوبصورتی کو سائنسی پیمانے پر پرکھنے کے بعد یہ نتیجہ نکالا ہے کہ اگر آپ اپنے چہرے کو مزید پرکشش بنانا چاہتے ہیں تو چہرے پر سے چربی کو کم کرنا ہوگا۔ دراصل، اکثر لوگوں کا وزن توکم ہوجاتا ہے لیکن چہرہ بھاری رہ جاتاہے ۔ وزن کم کرنے کے بعد چہرے کا بھاری رہ جانااچھا نہیں لگتا۔
پھر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں، جن کا وزن تو متوازن ہوتا ہے، تاہم ان کا چہرہ بھاری دِکھتا ہے۔ اس صورتحال کی عمومی طور پر دو وجوہات ہوتی ہیں۔ ایک یہ کہ، کچھ لوگوں کی فطری طور پر ہی جلد موٹی ہوتی ہے، اور دوسری وجہ چہرےپر چربی کی مقدار بڑھ جانا ہوتا ہے۔ بعض اوقات چہرے پر تھکاوٹ یاکسی غذا کے استعمال سے وقتی طور پر سوجن بھی آجاتی ہے۔ یہ سوجن خصوصاً صبح کے وقت زیادہ نمایاں ہوتی ہے، جو خود ہی تھوڑی دیر بعد کم بھی ہوجاتی ہے ۔ البتہ اگرچہرے کاوزن کم کرنا ہویاچربی کم کرنی ہوتو مندرجہ ذیل مشوروں پر عمل پیرا ہوکر آپ مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔
چہرے کی ورزش
چآنکھوں کو پھیلائیں اور کسی جگہ کو غور سے دیکھیں ۔ اپنے چہرے کو اسی حالت میں دس سکینڈز کے لیے رکھیں پھر ری لیکس ہوجائیں۔ اس عمل کوپانچ بار دُہرائیں ۔
چ فِش فیس بنائیں یعنی گالوں کو اندر کی طرف کھینچیں۔ اس ورزش کو بھی پانچ بار دہرائیں۔
چلمبی سانس لیں اور ہونٹوں کو بھینچ لیں۔ اب ہوا کو دائیں اور بائیں جانب دھکیلیں۔ یہ مشق پانچ منٹ تک جاری رکھیں ۔
چاوپر کی طرف دیکھیں اور زور سے سانس باہر نکالیں۔ یہ گالوں کی ہڈی کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک اچھی ورزش ہے ۔
چسب سے بہترین ورزش مُسکرانا ہے ۔ آپ جتنا مسکرائیں گے، چہرہ اتنا ہی شیپ میں رہے گا۔
پانی کا زیادہ استعمال
پانی چربی گھلانے کے لیے بہترین غذا ہے ۔ پانی وافرمقدار میں پینے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ انسان کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔ پانی پینے سے جلد صاف ستھری اور جسم فاضل مادوں سے پاک رہتا ہے ۔
پرسکون نیند
نیند مکمل نہ ہونے سے چہرے پر سوجن رہنے لگتی ہے ۔ وقت پر مکمل نیند لینے سے صحت اچھی رہتی ہے۔ ہر شخص کی نیند کی اپنی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ لوگ چار گھنٹے کی نیند لے کر بھی اپنے آپ کو تروتازہ محسوس کرتے ہیں، تو کچھ لوگ آٹھ گھنٹے کی نیند لے کربھی سستاتے رہتے ہیں۔ آپ بھی اتنی ہی نیند لیں، جس کے بعد آپ خود کو فریش محسوس کریں، تاہم ضرورت سے زیادہ نیند لینا بھی تھکاوٹ کی وجہ بنتی ہے۔
چیونگ گم چبائیں
چیونگ گم چبانے سے چہرے کی چربی کم ہوتی ہے۔ یہ چہرے کو شیپ میں لانے کے لیے بہترین ورزش ہے ۔ البتہ چیونگ گم شوگر فری استعمال کریں ۔
فیشل مساج
ریگولر مساج سے چہرے کا وزن تیزی سے گھٹتا ہے۔ اس سے چہرے میں آکسیجن اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ مساج سے چہرے کی جلد پختہ رہتی ہے ۔ مہینے میں ایک بار چہرے کا مساج کرانے سے چہرہ شیپ میں رہتا ہے ۔
صحت مند غذا کااستعمال
اگر آپ چہرے کی چربی کم کرنا چاہتی ہیں تواس کے لیے صحت مند غذا کااستعمال ضروری ہے۔ اس سے آپ کے جسم کو ضروری غذائیت اور توانائی بھی مہیا ہوتی رہتی ہے۔ اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کااستعمال بڑھائیں۔ کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیں ۔ رات کو سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کھانا کھالیں، کیونکہ ہضم نہ ہونے والا کھانا سوتے وقت چہرے پر سوجن کا باعث بنتا ہے۔ کھانے میں کیلشیم اور فائبر والی غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں۔