• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سوئی دھاگا‘ کے مزاحیہ میمز پر انوشکا کا ردعمل


بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور اداکار ورون دھون کی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ کے ٹریلر نے تو دھوم مچائی ہی تھی لیکن اس میں پیش کیے گئے انوشکا شرما کے انداز کے خاص طور پر چرچے ہوئے اور اس پر متعدد مزاحیہ میمز بھی بنائی گئیں۔اپنے دلچسپ میمز پر اداکارہ بھی محظوظ ہوئیں اور انہوں نے دلچسپ ردعمل دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران انوشکا سے مزاحیہ میمز کے بارے پوچھا گیا تو انوشکا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بڑا مزہ آیا کہ فلم کا ٹریلر کتنا ہِٹ ہوا جبکہ میرا سب سے پسندیدہ میم 'ماریو گیم والی ہے۔

واضح رہے شرط کتریا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک عام درزی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے جس میں انوشکا اور ورون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

یہ فلم رواں سال 28ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

تازہ ترین