امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہ راست رابطے کی تصدیق کردی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے امریکا کو 2025ء کی جنگ بندی برقرار رہنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بحیرۂ احمر میں امریکی بحری جہاز ان کا ہدف نہیں۔
رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے امریکا کو بتایا کہ سعودی عرب سے منسلک جہازوں کو ہدف سمجھا جاتا ہے، امریکا نے یمن میں حوثی پیش قدمی پر تشویش ظاہر کی، سعودی عرب کی فوجی مدد نہیں کی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے مارچ 2025ء میں حوثیوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔