• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار شہزاد رائے نے اقوام متحدہ کے سفیر کی حیثیت سے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار شہزاد رائے نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان سےاقوام متحدہ کے سفیر کی حیثیت سے ملاقات کی۔ ملاقات کی تصویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔


شہزاد رائے نےاپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں نوجوانوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی کہ حکومت اور اقوام متحدہ مل کر کام کریں تو منشیات کو ہیلتھ ایشو ڈکلئیر کرتے ہوئے شعور اجاگر کیا جاسکتا ہے۔‘

ساتھ ہی ملاقات میں تعلیمی شعبے میں زندگی ٹرسٹ کے کردار کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔

تازہ ترین