• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، بلاول، شجاعت کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کےانتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ملاقات میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شریف فیملی کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک نڈر خاتون تھیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم ملک اور جمہوریت کے لیے کلثوم نواز کی قربانیوں کو یاد رکھے گی۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ آخری وقت میں کلثوم نواز کے پاس نہ ہونے کا انہیں بہت دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری آج بھی پارٹی وفد کے ہمراہ آئے جس کے لیے ان کا شکر گزار ہوں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری مونس الہٰی، چوہدری راسخ الہٰی اور دیگر کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کی ۔


اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پرتعزیت کی ، ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازکی جمہوریت کے لیے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نوازکی رسم قل آج جاتی امرا میں ادا کی جارہی ہے، اس موقع پر شہباز شریف نے کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اورہمدردکلثوم نواز کے لئےاپنے علاقوں میں ہی دعاؤں اور قرآن خوانی کا اہتمام کرکے جزائے خیر میں حصہ ڈالیں، ‎رسم قل میں صرف شریف فیملی کی شرکت، عوام، ہمدردوں کو زحمت اور پریشانی سے بچانے کے لئے ہے۔

تازہ ترین