• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی آسٹریلیا کو کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کریگا

پاکستان کرکٹ بورڈ ’پی سی بی ‘ نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ ’اے سی بی ‘کو کراچی میں میچزکھیلنے کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق اگلے سال 17مارچ کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ ’پی ایس ایل‘ کے فائنل کے بعد پی سی بی آسٹریلیا کو کراچی میں 2 ون ڈے کھیلنے کی دعوت دے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز اگلے برس کھیلی جانی ہے،یہ میچز 19 سے 31 مارچ کے درمیان کھیلے جائیں گےلیکن پی سی بی پی ایس ایل کے فوری بعد2 ون ڈے کراچی میں کرانے کا خواہش مند ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان2 ٹیسٹ اور2 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اکتوبر میں شروع ہو گی۔

تازہ ترین