• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اسامہ ‘ کو پکڑنے والے آپریشن کے سربراہ نے پینٹاگون کی رکنیت چھوڑ دی

اسامہ بن لادن کو پکڑنے کےلئے امریکی فوجی آپریشن نیپچون اسٹار کے سربراہ (ر) ایڈمرل ولیم مک ریون نے پینٹاگون بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ایڈمرل مک ریون نے محکمہ دفاع میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ایک مضمون میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی تھی۔

سابق سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن کی سکیورٹی واپس لیے جانےکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ خود اپنی سیکورٹی واپس کردیں۔

ایڈمرل مک ریون 2011 سے 2014 تک امریکی ہیڈ آف اسپیشل آپریشنز کمانڈ رہے۔

تازہ ترین