• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی،خوشحال ایکسپریس کی8بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،21مسافر زخمی

جنڈ،میانوالی(نمائندہ جنگ،این این آئی ) کراچی سے پشاور آنیوالی خوشحال خان ایکسپریس اٹک اورمیانوالی کے درمیان مسان برج اور مکھڈ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اترگئی، 8 بوگیاں الٹنے سے 21مسافر زخمی ہو گئے،ریلوے لائن کئی گھنٹے تک بند رہی کراچی سے پشاور جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اٹک اور میا نوالی کے درمیان خوشحال خان ایکسپریس جو کہ کراچی سے براستہ اٹک میانوالی اور پشاور آرہی تھی صبح 6بجے کے قریب اٹک اور میانوالی کے درمیان مسان برج اور مکھڈ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین پٹڑی سے 8 بوگیوں سمیت اتر کر الٹ گئی حادثہ کے فوراً بعدریلوے ٹریک کوفوری طورپربندکردیاگیااورٹرینوں کی آمدورفت کوروک دیا گیا ریلوے حکام اور ریسکیو 1122اٹک اور میانوالی کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پرپہنچ گئیں جہاں ٹرین الٹی وہاں صرف ریلوے ٹریک رابطہ ہے جبکہ کوئی دیگر زمینی راستہ نہ ہونے کے سبب دشوار راستوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جائے وقوعہ تک پہنچنے کے لیے 4 کلومیٹر کی پیدل مسافت طے کر کے زخمیوں کو طبی امداد کی گئی ریسکیو کی 4 ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئی اورابتدائی طبی امدادکے بعد زخمیوں کو میانوالی کے قریبی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا،ریلوے ریلیف ٹرین کندیاں سے بھجوا دی گئی، ریلوے لائن کی مرمت کے بعد راستہ ٹرین کیلئے کھول دیا گیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہو گئی دیگر مسافروں کو متبادل ذرائع استعمال کر کے منزل مقصود تک پہنچایا گیازخمی قریبی ہسپتال منتقل،یلوے لائن کی مرمت کے بعد راستہ ٹرین کیلئے کھول دیا گیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہو گئی۔
تازہ ترین