راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے نواحی گائوں محمودہ میں منشیات سے بھری گاڑی پکڑی گئی، گاڑی سے 80کلومنشیات اور متعددکارٹن شراب کے برآمدہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے نواحی گائوں محمودہ میں گاڑی میں منشیات دوسرے شہر سمگل کی جا رہی تھی ،پولیس نے کارروائی کرکے گاڑی سے 80 کلو منشیات اور متعدد کارٹن شراب برآمد کر لئے ،گاڑی کاڈرائیورچونترہ پولیس کی حراست سے فرارہو گیا۔