کوئٹہ(پ ر)پرامن ضلع پشین کے امن وامان کو تباہ کرنا سازش ہے پشین بائی پاس پر گاڑی پر حملہ کرنا قابل مذمت ہے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنمائوں سابق ایم این اے مولانا آغا محمد، سابق ایم پی اے حاجی عبدالمالک کاکڑ، حافظ امیر محمد، مولوی سلیم اللہ آغا،مولوی جمیل الرحمن،مولوی لعل محمد اور دیگر رہنمائوںنے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع پشین مثالی طور پر پورے بلوچستان میں امن وامان کے حوالے سے ایک مقام رکھتا ہے مگر افسوس اب روزبروز بدامنی میں تبدیل ہورہا ہے لیویز اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ انتہائی دردناک ہے ان شہیدوں نے وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا صوبائی حکومت فوری طور پر شہدا کے بچوں کیلئے گرانٹ کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ امن وامان کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہر فلور پر پشین کے امن کیلئے بات کی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر پشین کے امن وامان کیلئے اقدامات کرے اور آئندہ اس طرح کے دردناک واقعات کی روک تھام کرے ۔