• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ایوارڈ نہ سہی، بیلون ڈی آر ضرور جیتوں گا،گریزمین

میڈرڈ ( اے ایف پی ) فرانس کے ورلڈکپ فاتح اسٹار فٹ بالر انٹوئن گریزمین اب تک خود کو فیفا کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے نامزد نہ کیے جانے پر حیران اور برہم ہیں۔ البتہ پرامید ہیں کہ وہ ’’ بیلون ڈی آر‘‘ اعزاز جیت لیں گے، جسے وہ فیفا پلیئر ایوارڈ سے زیادہ قابل قدر قرار دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ فٹ بال کی عالمی تنظیم نے سال کے بیسٹ پلیئرز کی حتمی فہرست میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، مصر کے محمد صلاح اور کروشیا کے لوکا موڈریچ کو منتخب کیا ہے۔ گریز مین کہتے ہیں کہ ہم نے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس پر پوری فرنچ ٹیم ایوارڈ سے نوازے جانے کی مستحق ہے ،کائلیان ایمباپے، رفائل ورانے، این گولو کانتے اور خود میرے لیے میگا ایونٹ زبردست تھا لیکن کوئی ہم میں سے کسی کھلاڑی سے متعلق بات نہیں کررہا۔ لیکن کوئی بات نہیں، پوری امید ہے کہ بیلون ڈی آر سے میری کارکردگی کا اعتراف اور فیفا کی غلطی کا ازالہ کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بیلون ڈی آر ایوارڈ فرانسیسی میگزین کی جانب سے دیا جاتا ہے، فاتح کا انتخاب پوری دنیا سے منتخب صحافی کرتے ہیں۔
تازہ ترین