• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت قاسم کی یاد میں علم و ذوالجناح کے سو سے زائد جلوس برآمد، مجالس کااہتمام

سکھر+خیرپور+نصرپور+(بیورو رپورٹ/نامہ نگارا ن ) علمائے کرام نے محرم کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ امن اور صبرو برداشت کا درس دیتا ہے،ضرت قاسم کی یاد میں علم و ذوالجناح کے سو سے زائد جلوس برآمد تفصیلات کے مطابق سکھر ۔نواسہٴ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی یاد میں مجالس عزاء کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ سکھر، روہڑی، پنوعاقل، صالح پٹ، کندھرا، سنگرار، علی واہن، بچل شاہ میانی، باگڑجی سمیت دیگر علاقوں میں مجالس عزاء منعقد کرکے سید الشہداء حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ مجالس عزاء کے انعقاد کے ساتھ ساتھ لنگر ونیاز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خیرپو رمیں 6محرم کو شہزادہ حضرت قاسم کی یاد میں علم و ذوالجناح کے ایک سو سےزائد تاریخی جلوس برآمد ہوئے۔ خیرپو رمیں بیگم بالی ،محلہ لقمان،امام بارگاہ چھتن شاہ ،تھلہ علی رضا شاہ اور دیگر علاقوں سے جلوس برآمد ہوئے جلوسوں میں شامل عزاداروں نے امام بارگاہ تھلہ علی رضا شاہ پہنچ کر زنجیروں ،گرزوں ،چاقوؤں اور تلواروں کا ماتم کیا۔ ماتم داروں نے شہید حضرت قاسم کو خراج عقیدت پیش کیااور ان کی یاد تازہ کی۔ عزاداری کے دوران سیکڑوں عزادار زخمی ہوئے جن کو موبائل طبی ٹیموں نے طبی سہولیات فراہم کیں دریں اثناء تھلہ علی رضا شاہ پر شہزادہ حضرت قاسم کی دستارمبارک کی زیارت کرائی گئی جبکہ ذاکرین نے اسلام کی سربلندی کے لیے حضرت قاسم کی قربانی کو تفصیل سے بیان کیا دریں اثناء کوٹ ڈیجی میں 6محرم الحرام کا تاریخی ماتم ہوا عزادار کوٹ ڈیجی شہر اور گرد و نواح کی ایک سو سے زائد امام بارگاہوں سے علم و ذوالجناح کے جلوس لیکر میرن جو پڑ پہنچے تھے جہاں انہوں نے زنجیروں ،گرزوں چاقوؤں اور تلواروں کا ماتم کیا دریں اثناء مرکزی امام بارگاہ میں تاریخی مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں سابق ریاست خیرپور کے حکمران خاندان کے رہنماء اور ہزاروں افراد شریک ہوئے علمائے کرام نے تاریخی مجلس سے خطاب کر تے ہوئے شہدائے کربلا کی شہادت اور ان کی قربانیاں بیان کیں۔نصرپور ۔عشرہ محرم کے سلسلہ میں حیدری امام بارگاہ سے تعزیہ ذوالجناح و علم کا ماتمی جوس سید نثار حسین شاہ نقوی کی قیادت میں نکالا گیا۔ سیکڑوں عزاداروں نے عزاداری سمیت نوحہ خوانی کرتے ہوئے سینہ کوبی کی اور چھریوں کا ماتم کیا۔ سید خاور حسین شاہ نقوی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا۔ہنگورجہ سے نامہ نگار کے مطابق 6 محرم الحرام کے سلسلے میں گاد شریف میں کا تاریخی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے بر آمد کیا گیا جس میں ہزاروں عزاداروں نے شریک ہو کر سینہ کوبی، زنجیر زنی اور تلواروں سے ماتم کیا گیا۔ جس کے دوران کئی عزادار زخمی ہوگئے جن کو محکمہ صحت کی جانب سے طبی امداد فراہم کی گئی۔نوڈیرو۔ کربلا میں شہید ہونے امام حضرت امام حسینؓ اور حضرت امام حسنؓ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نوڈیرو کی مرکزی امام بارگاہ ویراگی اور دیگر امام بارگاہوں میں رات گئے تک ذاکر عبدالغفور حیدری، ذاکرصداقت علی سولنگی سمیت دیگر ذاکرین اور مقررین نے شرکت کر کے شہید ے کربلا حضرت اماحسینؓ اور حضرت امام حسنؓ پیش کیا۔ ڈگری۔عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں ماتمی جلوس مرکزی بارگاہ جیلانی کے پیڑ سے نکالا گیا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مجلس وحدت المسلمین کے ضلعی رہنما سید بشیر شاہ نقوی کی رہائش گاہ پہنچا۔ جہاں مجلس منقعد کی گئی۔ مجلس سے علامہ شجاعت عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کے میدان میں حضرت امام حسینؓ اور انکے ساتھیوں کی دی گئی قربانی تا قیامت اپنی یاد دلاتی رہے گی۔
تازہ ترین