• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل انٹری ٹیسٹ، انجینئرنگ کالج کی محرم کی چھٹیاں منسوخ ،اساتذہ کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا انجینئرنگ کالج کے تمام افسروں ، ملازمین کی محرم کی چھٹیاں انٹری ٹیسٹ کے باعث منسوخ کردی گئیں ، زکریا یونیورسٹی میں 23ستمبر کو انٹری ٹیسٹ ہورہا ہے، اس حوالے سے پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر عابدلطیف کے مراسلے میں کہاگیا ہےکہ انٹری ٹیسٹ کےلئے تمام عملے کا ہونا ضروری ہے اس لئے 17ستمبر سے 23ستمبر تک تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں ان ایام میں ملازمین اپنے دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں ،مراسلے کے بعد ملازمین نے تشویش کی لہردوڑ گئی انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورہ کے روز کس طر ح یونیورسٹی آسکتے ہیں، تمام راستےبند ہوتے ہیں اور ٹریفک بھی نہیں ہوتی، انہوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اورچھٹی بحال کریں ۔
تازہ ترین