• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے نے غیرقانونی تعمیرات کے خاتمہ کیلئے ڈیپوٹیشن پر پولیس اہلکار مانگ لئے

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے زیر کنٹرول ایریاز میں غیرقانونی تعمیرات کےخاتمے کیلئے پنجاب پولیس سے ڈیپوٹیشن پر اہلکار مانگ لئے ہیں ،اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے رانااکبر حیات کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس راؤ عاطف رضا نے سی پی او راولپنڈی کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں انہو ں نے موقف اختیار کیا ہے کہ آرڈی اے نے اپنی حدود میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کررکھاہے ،جس میں آئے روز شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے آر ڈی اے کو ایک ہیڈ کانسٹیبل اور چار کانسٹیبل دیئے جائیں جنھیں ڈیپوٹیشن پر آر ڈی اے میں منتقل کیا جائے تاکہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن موثر طریقے سے سرانجام دیا جاسکے۔
تازہ ترین