• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی فیصلے سے سندھ میں سی این جی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، چیئرمین سی این جی اونر ایسوسی ایشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 40فیصد اضافہ کرتے ہوئے 700روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر اسے 980روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا ہے جس سے سندھ میں گیس کی قیمت فی کلو 16روپے کے اضافے سے 96.69روپے تک پہنچ جائے گی جبکہ اس وقت پیٹرول کی قیمت 95.27 روپے فی لیٹر ہے، اس سلسلے میں سی این جی اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی انرجی کمیٹی کے سربراہ ملک خدا بخش کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پنجاب کی طرح سندھ میں بھی سی این جی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی جس کا نقصان سرمایہ لگانے والوں کے ساتھ حکومت کو بھی ہو گا کیونکہ سی این جی کی بندش سے پیٹرولیم کا درآمدی بل 40فیصد بڑھ جائے گا حکومت کو پیٹرول کی درآمد پر بھاری زرمبادلہ خرچ کرنا پڑے گا، اس وقت ملک کو زر مبادلہ کا بڑا مسئلہ درپیش ہے، ملک خدا بخش نے کہا کہ پیٹرول سے قیمت زیادہ ہونے پر کوئی سی این جی کی طرف نہیں آئے گا ،یہ حکومت کا تباہ کن اقدام ہے، ہم نے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے حکومت کو تجا ویز دی ہیں وہ ایل پی جی کی طرح سی این جی انڈسٹری پر بھی سیلز ٹیکس اور جی آئی ڈی کم کر دے تو یہ سیکٹر تباہی سے بچ سکتا ہے۔
تازہ ترین