• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر گاڑیوں کو سی این جی80 کی بجائے95 روپے کلو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد( حنیف خالد) بلوچستان سندھ اور کے پی صوبوں کے سی این جی صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 30 فیصد اضافے سے سی این جی سٹیشن مالکان کیلئے گیس کی قیمت700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سےبڑھ کر 980 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو(MILLION MILLION BRITISH THERMAL UNIT) ہوگئی ہے سی این جی سٹیشنوں مالکان کو 280 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس زیادہ مہنگی ملنے کی نتیجے میں آج سے موٹر گاڑیوں کو سی این جی80 وپے کلو سے 95 روپے کلو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس امر کا اعلان پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسر رضا نے جنگ سے خصوصی گفتگو میں بتایا مہنگی سی این جی ملنے کے نتیجے میں سی این جی موٹر ٹیکسیوں ویگنوں اور بسوں کے کرائے بڑھ جائیں گے جس کا بوجھ غریب عوام پر پڑیگا جو کرائے کی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں انڈسٹری کیلئے سوئی گیس کی قیمت میں50 فیصد اور گھریلو صارفین کے مختلف سلیب کیلئے141 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے پاکستانی برآمدات کی پیداواری لاگت بڑھے گی اور ملک کے اندر مہنگائی کا طوفان آنا خارج از امکان نہیں ہے اس کے علاوہ پاور پلانٹوں کیلئے گیس کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ہونے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوگا۔ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت 141 فیصد بڑھنے سے ان کی پیداواری لاگت بڑھے گی جس کا بوجھ لامحالہ عوام پر منتقل کر دیا جائیگا۔
تازہ ترین