• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایفی ڈرین کوٹہ کیس،علی موسیٰ گیلانی اور شہاب الدین کے علاوہ دیگر ملزمان کی عدم شرکت،دوبارہ سمن جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے علاوہ دیگر ملزمان کی عدم حاضری کے باعث سماعت چار اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ پیر کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے ملزم علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین انسداد منشیات عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دیگر ملزمان عنصر فاروق، خوشنود لاشاری،سرور لاشاری اور توقیر علی خان پیش نہ ہوئے۔عدالت نے دیگر ملزمان کی عدم حاضری کے باعث سماعت چار اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر ملزمان کے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردیئے ہیں۔   
تازہ ترین