• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص معاشی پالیسیوں سے مہنگائی کا نیا طوفان آ رہا ہے،ہارون میمن

سکھر (بیورو رپورٹ) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے بجائے 6 فیصد تک کیے جانا سابق حکومت کی یکطرفہ غیر مقبول تاجر و عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل ہے جسے تاجر برادری اور عوام مسترد کرتے ہیں۔ وہ اپنے دفتر میں تاجروں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے حکومت کی جارحانہ اور جبری معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اشیاء پر 10 فیصد جی ایس ٹی ٹیکس بڑھانا عوام کو مہنگائی کی ایک نئی دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے حکومت مہنگائی کم کرنے کے بجائے مہنگائی کو بڑھانے کی پالیسیاں ترتیب دے کر تاجروں اور عوام کو مشتعل کررہی ہے۔ حکومت نے اپنے ابتدائی سو دنوں میں عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا مگر 50 دن پورے ہونے سے قبل ہی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان آرہا ہے۔
تازہ ترین