• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کا ذہن کے ساتھ جسمانی صحت مند ہونا بھی ضروری ہے، ریحانہ الیاس

نیلسن (غلام مصطفی مغل) پینڈل کی معروف سماجی شخصیت ریحانہ الیاس نے کہا کہ معاشرے میں خواتین سیاسی و سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیلسن میں جم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ان کو ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ جسمانی طورپر صحت مند ہونا بھی ضروری ہے، ہمارے مذہب اسلام نے بھی ہمیں اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھنے کا درس دیا ہے۔ ہمیں روز مرہ زندگی میں اپنے لئے وقت نکالنا ضروری ہے کیونکہ اگر ہم اپنے آپ کو فٹ رکھیں گے تو ہمارے بچے اولاد اپنی فیملی کو صحیح تربیت دے سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک لڑکی پڑھی لکھی ہوگی اور تندرست ہوگی تو پورا خاندان بلکہ پورا معاشرہ سوسائٹی صحت مند ہوگا۔ اس موقع پر میئر پینڈل کونسلر جیمز سٹارکی ، صائمہ، کامران، عزمہ، ارمان، نسرین کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میئر پنڈل کونسلر جیمز سٹارکی نے کہا کہ مجھے خوشی کی بات ہے کہ میرے علاقے میں پہلی بار خواتین کے لئے جم بنائی گئی ہے جس کا افتتاح کیا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ برٹش پاکستان مسلم خواتین اس جم سے پورا فائدہ اٹھائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرکے اپنے آپ کو سمارٹ رکھ کر معاشرے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر جم کا افتتاح کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔
تازہ ترین