آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍رمضان المبارک 1440ھ27؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے اخبار میں اشتہار دیکھا،

’’عوام کے ٹیکس سے چلنے والے گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔‘‘

یہ پڑھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔

میں گورنر ہاؤس دیکھنا چاہتا تھا۔

کل شام میں نے اپنا بہترین لباس پہنا۔

ٹیکسی میں بیٹھ کر گورنر ہاؤس پہنچا۔

دربان نے دروازے پر روک لیا۔

’’کدھر چلے بڑے میاں؟‘‘

اس نے حقارت سے پوچھا۔

میں نے اشتہار پڑھ کر سنایا،

’’عوام کے ٹیکس سے چلنے والے گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔‘‘

دربان نے کہا،

’’پہلے یہ تو ثابت کرو کہ تم ٹیکس دیتے ہو۔‘‘

*****

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں