• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کی یاد میں آج علم پاک کے سیکڑوں ماتمی جلوس برآمد ہونگے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) شہدائے کربلا کی یاد میں 9 محرم الحرام کو حیدرآباد شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں سے ذوالجناح‘ تعزیوں‘ جھولوں‘ دلدلوں‘ سیجوں اور علم پاک کے سینکڑوں ماتمی پڑ برآمد ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق اللہ داد چنڈ گوٹھ سے امام علی شاہ بخاری کا پڑ اقبال حسین قریشی کے زیر اہتمام‘ لجپت روڈ سے امام علی شاہ شیرازی کا پڑ اسد علی شاہ کے زیر اہتمام‘ مہر علی شاہ کا پڑ غلام مرتضیٰ شاہ کے زیر اہتمام‘ کھائی روڈ سے خیر شاہ کا پڑ مزمل عرف جانی شاہ کے زیر اہتمام‘ ولایت علی شاہ کا پڑ سید فرمان علی شاہ اور سید دیدار علی شاہ کے زیر اہتمام‘ نہال شاہ کا پڑ گل شیر شاہ کے زیر اہتمام‘ جمال شاہ کے پڑ سے سیج کا ماتمی جلوس قمر علی شیخ کے زیر اہتمام‘ ٹنڈ و ولی محمد سے کامل شاہ کا پڑ عاشق علی شاہ کے زیر اہتمام‘ شیدیوں کا پڑ اور دلدل پوڑھو شیدی کے زیر اہتمام‘ ٹنڈو ولی محمد سے بڑدیوں کا پڑ نواز علی بڑدی کے زیر اہتمام، ٹنڈ و ٹھوڑو سے مرزا عابد حسین کا پڑ ڈ اکٹر کاظم رضا مرزا کے زیر اہتمام ٹنڈ و آغا سے مرزا غلام رسول کا پڑ مرزا محمد سلیم کے زیر اہتمام٬ دادن شاہ کالونی سے بھورو فقیر مرڑانی کا پڑ ان کے ہی زیر اہتمام امام بارگاہ جاگیرِ علی اکبر ٹنڈ و غفور شاہ جہانیاں قاسم آباد سے تابوت والا پڑ سید خادم حسین شاہ جہانیاں کے زیرِ اہتمام ٬ہالہ ناکہ سے پہلوان شاہ کا پڑ رضا محمد کے زیر اہتمام، امام بارگاہ حسینی کا پڑ مولا بخش جتوئی کے زیر اہتمام، نارتھ عامل کالونی سے محمد بخش حاجانو کا پڑ بشیر حاجانو کے زیر اہتمام، شیدی محلہ کالی موری سے مولا بخش حاجانو کا پڑ ان کے ہی زیر اہتمام، ابو بلاول قمبرانی کا پڑ محمد اسلم قمبرانی کے زیر اہتمام، گوٹھ نور خان چانگ ہالہ ناکہ سے امام بارگاہ الحسینی کا پڑ محمد علی شاہ کے زیر اہتمام، حالی روڈ سے حفیظ احمد انڑ کا پڑ ڈ اکٹر عاشق علی انڑ کے زیر اہتمام، بھٹی گوٹھ ریلوے پھاٹک سے کچھیوں کا پڑ محمد فرخ کھوکھر کے زیر اہتمام، درگاہ چھٹن شاہ بخاری سے امیر شاہ بخاری کا پڑ بہادر علی شاہ اور محمد علی شاہ کے زیر اہتمام، گوٹھ محمد خان باگرانی دیھ شاہ بخاری متصل جامشورو سے انجمن نگاہِ حسین کا مرکزی قافلہ، ٹنڈو میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9 سے پیروں کا پڑ پیر کاظم شاہ کے زیر اہتمام، سیدوں کا پڑ برکت علی شاہ کے زیر اہتمام، سید ولی محمد شاہ المعروف گلزار علی شاہ کا پڑ ابرار علی شاہ کے زیر اہتمام، حسین آباد سے قمبر علی شاہ کا پڑ کامران علی شاہ کے زیر اہتمام، زوار نواب کا پڑ نثار علی بالادی کے زیر اہتمام، حبیب شاہ کا پڑ علی رضا کے زیر اہتمام، عزاخانہ زینبیہ بلدیہ کالونی سے سیج کا ماتمی جلوس فقیر قادر بخش کے زیر اہتمام، دوسری جانب ٹنڈ و میر نور محمد لطیف آباد نمبر 4 کے تمام پڑوں سے سیجوں کے ماتمی پڑ برآمد ہوکر آچر پالاری کے پڑ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے جبکہ باقی تمام ماتمی پڑ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے انہی مقامات پر پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے۔ درگاہ سخی پیر کے سامنے میمن محلہ میں زنجیر زنی کا ماتم بھی آج برپا ہوگا۔

تازہ ترین