• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی نے حکومت ملنےپر کمزور طلبہ کو امتحان سے روکنے کا اختیار ختم کرنے کا اعلان کردیا

لندن( نیوز ڈیسک) لیبر پارٹی نےحکومت ملنے پرکمزور طلبہ کو امتحان سے روکنےکا اساتذہ کااختیارختم کرنے کااعلان کیاہے،گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ ہیڈ ٹیچر لیگ ٹیبل پر اپنے سکولوں کی بہتری بنائے رکھنے کیلئے جی سی ایس ای کے امتحانات سے قبل کمزور تصور کئے جانے والے طلبہ کو خارج کردیتے ہیں،لیبر پارٹی نے یہ سلسلہ ختم کرنے کا عندیہ دیاہے، سکول واچ ڈاگ آفسٹیڈ کے تازہ ترین تجزیئے سے یہ انکشاف ہواتھا کہ 2016میں سیکنڈری سکولوںمیں دسویں سال میں داخل 19 ہزار طلبہ کو 11ویں سال پر جب وہ جی سی ایس ای کے امتحانات میں بیٹھتے سکولوں کے رجسٹر سے غائب کردیاگیا اوران میں سے نصف کسی سرکاری سکول میں دوبارہ نظر نہیں آئے ۔اخبار کے مطابقاب لیبر پارٹی اب طلبہ کے امتحانی نتائج پر سکولوں کا احتساب کرنے کیلئے ہیڈ ٹیچرز کایہ اختیار ختم کردے گی، اس سے سکولوں کو نکالے جانےوالے طلبہ کو ممکنہ حد تک بہتر متبادل کاانتخاب کرنے میں مدد دینے کی ترغیب ملے گی۔گارڈین کے مطابق گزشتہ ہفتہ اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے لیبر پارٹی کی شیڈو وزیر تعلیم انجیلا رینر نے سکولوں سے طلبہ کے اخراج پر تشویش کااظہار کیاتھا،انھوں نے کہاتھا کہ اساتذہ اورسربراہان اپنے طلبہ کیلئے بہترین کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ سسٹم میں اس طرح پھنس جاتے ہین کہ جہاں انھیں صحیح کام کا صلہ نہیں مل پاتا۔جیسا کہ بعض اوقات انتہائی بے بس اور معذور بچوں کو اس انتہائی منتشر ہوتے ہوئے سسٹم کے گڑھے میں گرتا چھوڑ دیاجاتاہےاور تعلیم سے باہر کردیاجاتاہے۔
تازہ ترین