• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انبیا اور شہدا نے اسلام کی سربلندی کیلئے قربانیاں دیں،مولانا ذکی باقری

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا ذکی باقری نے کہا کہ انبیاء کرام اور شہداء نے اسلام کی سربلندی اور استحکام کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں ،لہٰذا ہمیں ان بزرگوں کی محنتوں کو یاد رکھتے ہوئے ایسے امور انجام دینے ہونگے جس سے خدااور اسکا رسولؐ خوش ہوں اسلام کے سنہری اصولوں اور بیداری کے پیغام کو ساتھ لیکر چلنے کے علاوہ شریعت محمدیؐ اور حق گوئی کے راستے پر چلتے ہوئے اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا،اچھے برے کی تمیز،اخلاقات کی درستگی،نیک اعمال،سیرت آئمہ معصومین کی پیروی اور عزم و حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا تاکہ رب کی خوشنودی حاصل ہوسکے ، دین کا پرچم بلند ہو،اسلام کا آفاقی پیغام عام اور شہداء کربلاء کے بتائے ہوئے فکر و فلسفے کا پرچار بھی ہو ۔
تازہ ترین