• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور پر امن او مان کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں،ضیاء عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر امن او مان کے لئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں، ملک اس وقت نازک حالات سے دوچار ہے، ہمیں اسی جذبے اور قربانی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جو امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں کیا تھا، انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور شہریوں کو اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امن کیلئے یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین