کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت وکیل اختر حسین کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔