• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ملازمت انتقال کر نیوالے لیسکو ملازمین کے 7بچوں میں تقرر نامے تقسیم

لاہور (سپیشل رپورٹر )لیسکو ہیڈ آفس میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں میں ملازمتوں کے تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں لیسکو ملازمین کےسات بچوں میں مختلف کیڈرز کی بھرتی کیلئے تقررنامے تقسیم کئے گئے۔تقریب میں چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ ، خالد ناصر، عاضیہ شعیب، خورشید احمد خان سمیت دیگر شریک ہوئے، چیف ایگزیکٹو نے مجموعی طور پر 7ملازمین کے ورثاء جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، ملازمت کے تقرر نامے تقسیم کئے۔
تازہ ترین