• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن یونیورسٹی نے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لئے تعلیمی پروگرامز متعارف کردئیے

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) ملک کے چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018میں بنیادی تعلیم سے لے کر پی ایچ ڈی کی سطح تک کے پروگرامزمیں داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ اس سمسٹر میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لئے بھی تعلیمی پروگرامز شامل ہیں۔ سعودی عرب ٗ کویت ٗ قطر ٗ متحدہ عرب امارات ٗ عمان ٗ بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے جن پروگرامز میں داخلے پیش کئے گئے ہیں ان میں میٹرک جنرلانٹرمیڈیٹ جنرل و کامرسبیچلر پروگرام جنرل ٗ کامرس ٗ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز ٗ ماس کمیونی کیشنبی ایڈ ڈیڑھ سالہایم بی اےکامن ویلتھ آف لرننگ سمیت عربی بول چال ٗ اللسان العربی اور پروفیشنل شارٹ کورسسز شامل ہیں۔ ان ممالک میں مقیم پاکستانی اب ان میں سے کسی بھی پروگرام میں داخلہ جمع کراسکتے ہیں۔
تازہ ترین