• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف مساوی انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہے، وزیر اعلی پنجاب

پنجاب کےوزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کاکہناہےکہ تحریکِ انصاف مساوی انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہےاور عوام کے ساتھ درد کا رشتہ ہے۔

لاہورمیں اراکین اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدےداروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ہمارے دکھ سانجھے ہیں، مسائل کے حل کے لیے روڈمیپ تیارکرلیا،پسماندہ علاقے سے آیا ہوں، عام آدمی کے مسائل کا پورا ادراک ہے۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیررٹائرڈ اعجاز شاہ نےوزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی ۔

عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی،100 روز میں عوام کو ریلیف کا احساس دلانے کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سادگی اورکفایت شعاری کی مثال قائم کی اور پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو آئین کےمطابق برابر کے حقوق دیں گے۔c

تازہ ترین