• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن بیبرکالندن میں بکنگھم پیلس کے باہر ڈیرا، منگیتر کیلئے رومانوی گانے گائے

لندن (جنگ نیوز)کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر نے لندن کے بکنگھم پیلس کے باہر گٹار اٹھا کر چند پیار بھرے تار چھیڑے۔24 سالہ بیبر نے وکٹوریہ میموریل کے فواروں کے کنارے بیٹھ کر ایک عام سٹریٹ پرفارمر کی طرح اپنی منگیتر ماڈل ہیلی بالڈوین کےلئے چند گانے گائے۔روایتی بسکرکے انداز میں خالی گٹار کیس سامنے رکھے جسٹن بیبر کے اس کارنامے سے وہاں موجود لوگ دنگ رہ گئے۔بدھ کے روز بیبر اور ہیلی لندن کی سیر کرنے نکلے تھے۔ بیبر اور ہیلی بالڈوین ماضی میں بھی ساتھ رہے ہیں تاہم جسٹن بیبر کی سابقہ گرل فرینڈ سلینا گومز سے الگ ہونے کے بعد یہ دونوں دوبارہ ملے تھے۔
تازہ ترین