• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اسپیشل برانچ کے تمام دفاتر کیماڑی منتقل کرنے کے احکامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں موجود اسپیشل برانچ سندھ پولیس کے جملہ دفاتر بشمول ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو کرائم برانچ بلڈنگ کیماڑی منتقل کیئے جانیکے حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے ہیں،علاوہ اذیں شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیئے آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ویسٹ کے آفس کو بھی بمعہ اسٹاف اورنگی ٹاؤن منتقل کرنیکے بھی احکامات جاری کیئے ہیں،آئندہ ایس ایس پی ویسٹ جملہ محکمانہ امور اورنگی ٹاؤن آفس سے ہی انجام دینگے،جس سے علاقہ عوام سمیت پولیس افسران اور جوانوں کو درپیش محکمانہ ودیگر مسائل کے حل میں نمایاں مدد مل سکے گی۔
تازہ ترین