صوابی( نمائندہ جنگ ) صوابی میں ملیریا ،ٹائیفائیڈ ، نمونیاکی وباء پھوٹ پڑنے سے کئی بچے بڑے بیمار جبکہ ڈینگی وائرس سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے،یا بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ بیماریاں پھیلنے لگیں ، ٹوپی کا ایک رہائشی عالمزیب عرف گڈے قصاب جو کہ ڈینگی وائرس کا شکار ہوا تھا پشاور کے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا ،صوابی کے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے حکام سے ڈینگی وائرس ، ٹائیفائڈ اور ملیریا کی بیماری پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،ڈی ایچ او صوابی نے بتایا کہ صوابی میں ڈینگی وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے ، لوگ احتیاط سے کام لیں ۔