• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا امام حسینؓ کا پیغام اور فلسفہ حق و صداقت اور دین اسلام کی سربلندی کا روشن نشان ہے، سازشوںکو ناکام بنانے کیلئے متحدہ ہوجائیں

سکھر (بیورو رپورٹ) محرم الحرام میں امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے کے لئے راجپوت بندھانی ویلفےئر ایسوسی ایشن کی جانب سے مذہبی رواداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں بندھانی برادری کے سرپرست اعلیٰ قاری جمیل احمد، شیعہ علماء کونسل کے مولانا ریاض حسین، جمعیت اہلحدیث کے مولانا عبدالرحمن ثاقب، امام بارگاہ کے متولی مولا بخش ملنگ، جمعیت علماء پاکستان کے مشرف محمود قادری، مےئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، تحریک انصاف کے مبین جتوئی، بندھانی برادری کے صدر حاجی شریف بندھانی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین میدان کربلا میں دین حق کی سربلندی کے لئے جو بے مثال و لازوال قربانی دی تاریخ انسانی اس کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے، چودہ سو برس گزرنے کے باوجود سیدنا امام حسین  کا پیغام اور فلسفہ حق و صداقت دین اسلام کی سربلندی کا روشن نشان ہے۔ واقعہ کربلا ہمیں ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے اور حق و سچ کی خاطر جان قربان کرنے کا درس دیتا ہے، اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کیلئے فرقہ واریت کو فروغ دینے کی سازش میں مصروف ہیں، ہمیں چاہیے کہ اسلام دشمن قوتوں کی ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے آپس میں متحد ہوجائیں، آج کی کانفرنس کا مقصد بھی آپس میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تازہ ترین