• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اردو میں خطاب کریں گے

اسلام آباد(صالح ظافر)پاک بھارت وزرائے خارجہ 27ستمبر کو نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزمیں ملاقات کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل ہفتے کو امریکا روانہ ہوں گے اور 29ستمبر کی دوپہر یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج 29ستمبر کی صبح خطاب کریں گی ۔شاہ محمودقومی زبان اردو جبکہ سشماسوراج ہندی میں خطاب کریں گی۔مصدقہ سفارتی ذرائع نے دی نیوزکو بتایاہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کو ملاقات کا ایجنڈااوردیگر تفصیلات طے کرنے کیلئے اپنے بھارتی ہم منصب سید اکبرالدین احمد سے مشاورت کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ سید اکبرالدین احمدنے نیویارک سے دی نیوز کو بتایا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے ابھی نئی دہلی سے احکامات موصول نہیں ہوئے ۔ پاک بھارت مستقبل مندوبین کے درمیان رابطہ کوئی بڑی بات نہیں ۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ یکم اکتوبر کو واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیوسے ملاقات بھی کریں گے ۔

تازہ ترین