• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں لوڈشیڈنگ، شہریوں کی احتجاج کی دھمکی

پشاور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری عاجزآگئے ،لوڈشیڈنگ میں کمی کی بجائے مزیداضافہ ہوتاجارہاہے جس کی وجہ سے جہاں گھریلو صارفین سخت پریشان ہیں تودوسری جانب کاروباری طبقہ بھی بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شدیدمتاثرہورہاہے ۔اس وقت بھی شہری علاقوں میں چوبیس گھنٹوں میں 10سے 12گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 14سے 16گھنٹے تک ہے ۔ان علاقوں میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث پینے کےلئے صاف پانی کی قلت بھی پیداہوگئی ہے اورمکین اپنی ضرورت پوری کرنے کےلئے دوردرازعلاقوں سے لانے پر مجبور ہیں ۔دوسری جانب بدترین بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف رنگ روڈسے ملحقہ علاقوں کے عوام سراپااحتجاج ہیں اور انہوں نے صوبائی حکومت سمیت دیگرمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کوممکن بنائیں اورمزیدشہریوں کے صبرکاامتحان نہ لیاجائے بصورت دیگروہ سڑکوں پرنکلنے پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین