• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے شاہ محمود ،سشما سوراج کی ملاقات منسوخ کردی

بھارت نے پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات کےلئے کل ہاں کی آج پلٹ گیا،نیویارک میں شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ہونے والی ملاقات منسوخ کردی ۔

بھارتی میڈیا نے بھارتی وزارت خارجہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی نے شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کردی ہے ۔

بھارت ایک بار پھر حامی بھر کر مکر گیا ،نئی دہلی نے پہلےنیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شاہ محمود اور سشما سوراج کی ملاقات کی حامی بھری تھی ۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کے نام لکھے اپنے خط میں مذاکرت کے مسائل کے حل کی تجویز دی تھی ۔

پاکستانی وزیراعظم کے خط کے جواب میں بھارت نے پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات کی حامی بھری تھی ،جس کی نئی دہلی کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق بھی کی تھی ۔

بھارت کی طرف سے یہ وضاحت بھی سامنے آئی تھی کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ میں مزاکرات نہیں کریں ایک رسمی سی ملاقات ہوگی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس ملاقات کو بھارتی دفتر خارجہ رسمی ملاقات کہہ رہا تھا اسے بھی اب منسوخ کردیا ہے ۔

تازہ ترین