• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سیاست میں پاک و ہند نژاد امریکی بھی سرگرم

امریکی ریاست میری لینڈکےگورنرلیری ہوگن کا کہناہےکہ جنوبی ایشیائی کمیونٹی امریکاکی ترقی میںنمایاں کرداراداکررہی ہے اور وہ گزشتہ الیکشن کی طرح نومبرمیں ہونے انتخابات میں بھی کمیونٹی کی حمایت سےجیت جائیں گے ۔

وسط مدتی الیکشن کی دوڑ امریکا میں جاری ہے ،ری پبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں ہی ریاستی گورنرز اورکانگریس کی نشستوں کے حصول کیلئےکوشاں ہیں، ریاست میری لینڈمیں ری پبلکن گورنر لیری ہوگن دوسری بارگورنرشپ کےامیدوار ہیں جنہیں جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔

ری پبلکن رہنما ساجد تارڑاور جسدیپ سنگھ نے گورنرمیری لینڈ لیری ہوگن کے اعزازمیں استقبالیہ دیا، جس میں وہ اپنی کوریائی نژاداہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔

گورنرمیری لینڈ نےجسدیپ سنگھ کی رہائشگاہ پرتقریب سے خطاب میں کہا کہ جنوبی ایشیائی کمیونٹی نےگزشتہ الیکشن میں ان کی نہ صرف حمایت کی بلکہ انتخابی مہم بھی چلائی جس کی بدولت وہ کامیاب ہوئے،انہیں امید ہے کہ نومبر میں وہ دوبارہ کمیونٹی کی مدد سے انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

اس موقع پرساجد تارڑ اورجسدیپ سنگھ نےگورنر کی میری لینڈمیں کمیونٹی کیلئےخدمات کوسراہا،آخر میں گورنرہیری لوگن کوروایتی تحائف تحائف پیش کئے گئے اورکمیونٹی کی جانب سےانتخابی مہم کیلئےایک لاکھ ڈالرزدینےکا اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین