مصنّف: شکیل احمد چوہان
صفحات: 159 ، قیمت : 300 روپے
ناشر: علم و عرفان پبلشرز، الحمد مارکیٹ، اُردو بازار، لاہور
بارہ افسانوں کا یہ مجموعہ، مصنّف کی تیسری کتاب ہے۔ مصنّف کو شکوہ ہے کہ نئے لکھاریوں کی کتابیں پڑھنے والوں تک نہیں پہنچ جاتی ہیں، لہٰذا انہوں نے بڑی سادگی سے اپنے گزشتہ افسانوی مجموعے ’’زندگی کے بعد موت سے پہلے‘‘ میں شایع شدہ پانچ افسانے، اس مجموعے میں شامل کر لیے ہیں۔ جہاں تک افسانوں کا تعلق ہے، عمومی دِل چسپی کے ساتھ پڑھنے کے لائق ہیں۔ مصنّف نے مجموعے کو دیگر نئے افسانہ نگاروں کے برعکس تعریفی اور توصیفی آراء سے پاک رکھا ہے۔ اگر یہ خود ا عتمادی ہے، تو لائقِ تحسین ہے۔