• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نوازشریف اور ان کی فیملی کے حق میں عدالتی فیصلے پر لوٹن میں اظہار مسرت

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے میاں نوازشریف اور ان کی فیملی کے حق میں عدالتی فیصلے پر مسرت کااظہار کیا گیا۔ لوٹن میں مقیم صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی نے میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر محمود کی رہائی پر کہا ہے کہ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ نواز شریف کو سابقہ عدالت نے سازش کے تحت سزا دی تاکہ اسٹیبلشمنٹ کے لاڈلے کے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کی جائے۔ یہ فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے اور فیصلے پر پاکستان کے عوام کا مثبت ردعمل اس بات کا غماز ہے کہ دلوں کے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہی ہے۔ چئیرمین ہیومن رائٹس کمیشن یورپ اینڈ ایشیا راجہ محمد شبیر خان نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے یہ خوش آئند پہلو سامنے آیا ہے کہ ابھی انصاف پسند جج موجود ہیں۔ انہوں نے میاں نواز شریف کیخلاف پچھلے فیصلوں کو حقوق انسانی کی شدید خلاف ورزی قرار دیا۔
تازہ ترین