آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر13؍ربیع الاوّل 1441ھ 11؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آنکھوں والو! آنکھیں بڑی نعمت ہیں۔

سال میں ایک بار نظر کی جانچ ضرور کروانی چاہئے۔

کل میرا سال پورا ہوا تو آئی اسپیشلسٹ کے پاس گیا۔

ڈاکٹر نے کمپیوٹر سے جُڑی مشین سے آنکھوں کا فوٹو کھینچا،

کچھ الٹے سیدھے حروف پڑھوائے۔

اس کے بعد پوچھا،

’’آنکھوں میں کوئی تکلیف تو نہیں؟‘‘

میں نے بتایا،

’’ہاں، آج کل حکومت کا ہر کام ٹھیک دکھائی دے رہا ہے۔‘‘

ڈاکٹر نے کاغذ پر قلم گھسیٹتے ہوئے کہا،

’’دو کام آپ کو کرنے ہیں۔

ایک تو فوری طور پر اپنا چشمہ بدلیں۔

دوسرا یہ کہ گھر کے ٹی وی پر نیوز چینل بدلیں۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

ادارتی صفحہ سے مزید