• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی کمپنی، ڈیرہ اسماعیل خان میں6ارب روپےکی لاگت سے شمسی توانائی کاپلانٹ لگائےگی

اسلام آباد (اے پی پی) سعودی عرب کے فوازالھوکیر گروپ کی ذیلی کمپنی ایف اے ایس انرجی پاکستان ملک میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے لئے 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ایف اے ایس انرجی پاکستان کے حکام نے کہا ہے کہ کمپنی نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شمسی توانائی کی مدد سے50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگائے گی جس پر 47.8 ملین ڈالر یعنی 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پلانٹ سے مارچ 2020ء تک بجلی کی باقاعدہ پیداوار حاصل ہوناشروع ہوجائے گی۔

تازہ ترین