• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 ماہ میں 476 گرفتاریاں، 340 ریفرنس، 2.41 ارب برآمد، نیب رپورٹ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی،نیوز ایجنسی ) نیب نے 11مہینوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔نیب رپورٹ کے مطابق 11ماہ میں 476 افراد کوگرفتار اور 72 افراد کوعدالتوں سے سزائیں دلوائی گئیں، سزایافتہ افراد سے 2 ارب 41کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی ہے، 216 شکایتوں کی تصدیق کی گئی جب کہ 239 انکوائریاں تفویض کی گئیں، سزاؤں کی شرح 77 فیصد ہے، ،نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیب افسران کو 79 تحقیقات تفویض کی گئیں جب کہ 340 کرپشن ریفرنس دائر کیے گئے جس میں پلی بارگین ریفرنس بھی شامل ہیں،نیب نے پچھلے اور رواں سال پرمبنی اپنی 11مہینوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق نیب نے اپنی کارروائیوں میں ملزمان سے2 ارب 41 کروڑ روپے کی رقم برآمد کی ہےجبکہ نیب اپنے قیام سے اب تک 297 ارب روپے برآمد کرچکا ہے، نیب رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نیب 11مہینوں میں 239 انکوائریاں کرچکا ہے جبکہ مختلف کرپشن اور بدعنوانی کیسز میں ملوث 476 افراد کوگرفتار بھی کیا گیا ہے، گزشتہ گیارہ مہینوں میں 72افراد کوعدالتوں سے سزائیں دلوائی گئی ہیں، نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز میں احتساب عدالت سے سزاؤں کی شرح 77 فیصد ہے،جسٹس (ر)جاوید اقبال کی سرپرستی میں نیب زیادہ متحرک ہواہے۔
تازہ ترین