• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاتخصیص ہر پاکستانی کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائینگے،شہریار آفریدی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ،خصوصی نمائندہ) وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں لیکن ریاست بلاتخصیص مذہب و مسلک ہر پاکستان کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے گی اور ایسا نظام وضع کیا جائے گا جس میں حکومتی نمائندوں اور انتظامیہ کا تمام مکاتب فکر سے مسلسل رابطہ رہے گا اور مذہبی رواداری، فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی فضا برقرار رکھنے میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور شرکت یقینی بنائی جائے گی، انہوں نے صوبائی وزیرخواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر، سی پی او عباس احسن اور دیگر افسران کے ہمراہ عاشور ہ محرم کے جلوس کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں یوم عاشور کے بہترین انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صرف قومی تہواروں اور اہم دنوں پر ہی نہیں بلکہ باقاعدگی کے ساتھ علمائے کرام سے رابطہ قائم رکھنے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطی کے علاوہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر رابطہ اجلاس منعقد کئے جائیں اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے تمام مذاہب کے ماننے والوں اور مسالک کے مابین ہم آہنگی کی فضا قائم رہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران جہاں صوبائی انتظامیہ اور پولیس متحرک ہے وہاں کابینہ کے اراکین بھی اپنے اپنے اضلاع میں امن و امان کے انتظامات اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ امن قائم رکھنے کے لیئے علمائے کرام نے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس پر وہ تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کے شکر گزار ہیں۔
تازہ ترین