• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے کی اصلاح اورحقیقی تبدیلی آئمہ مساجد کے ذریعہ ہوسکتی ہے،علماء

لاہور(خبرنگارخصوصی) مجلس اصلاح معاشرہ پاکستان کے زیر اہتمام ’’اصلاح معاشرہ اورآئمہ مساجد کا کردار‘‘ کے عنوان پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر سرپرستی اور مولانا محمد اکرم کاشمیری کی زیر نگرانی لاہور، گوجرانوالہ، مانسہرہ اور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں تقریبات ہوئی علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اورحقیقی تبدیلی آئمہ مساجد کے ذریعہ ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ علماء کرام کو آگے بڑھ کر لوگوں کی رہنمائی اور اصلاح معاشرہ کے لیے متحد ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ مساجد ومدارس اور حکومتی سطح پر تعلیم بالغاں کا انتظام اور اصلاح معاشرہ کے لیے کوشش ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ انگریز کا طبقاتی نظام تعلیم بدلنااورامیر وغریب کے لیے یکساں نظام تعلیم رائج کرنا ہوگا ۔
تازہ ترین