• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزارت توانائی پاور ڈویژن نےبجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 19-2018ء کے ابتدائی دوماہ جولائی ، اگست 2018ء میں لائن لاسز میں اضافے اور ریکوری کے 100 فی صد اہداف حاصل نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے دئیے گئے اہداف کے پورا نہ ہونے پر کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر اور پشاور کی تقسیم کارکمپنیوں کےسربراہوں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔
تازہ ترین